حساس تنصیبات کی حفاظت کیلئے فوج بلانے کا فیصلہ

Published On 25 Nov 2017 12:17 PM 

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فوج طلبی کی باقاعدہ درخواست کر دی گئی، مظاہرین سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچا سکتے ہیں: ذرائع ضلعی انتظامیہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد دھرنے کے خلاف آپریشن کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے حساس تنصیبات کی حفاظت کے لئے فوج بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فوج طلبی کی باقاعدہ درخواست کر دی گئی، مظاہرین سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔