پشاور: زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملہ، 38 زخمی افراد مختلف ہسپتالوں میں زیرِ علاج

Published On 01 Dec 2017 04:55 PM 

پشاور میں زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملے میں زخمی ہونیوالے 38 افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں طلبہ اور سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ صوبائی وزیر شہرام ترکئی کہتے ہیں کہ دہشت گردوں نے صوبے میں امن کو سبوتاژ کرنے کوشش کی۔ سیکورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

پشاور: (دنیا نیوز) زرعی ڈائریکٹوریٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جس کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور ایمبولینسز کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ زخمیوں کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال، حیات آباد میڈیکل سینٹر اور سی ایم ایچ میں منتقل کیا گیا۔ صوبائی وزیرِ صحت شہرام ترکئی اور شوکت یوسفزئی نے ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے صوبے میں امن کو سبوتاژ کرنے کوشش کی۔ سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں زخمیوں کے لواحقین بھی پہنچے اور ان کی خیریت دریافت کی۔