دہشتگردی کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال کی گئی: میجر جنرل آصف غفور

Published On 01 Dec 2017 05:02 PM 

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پشاور میں دہشت گردی کے لئے افغانستان کی سرزمین استعمال کی گئی۔ دہشت گرد اپنے سرغنہ سے رابطے میں تھے۔ تمام ثبوت افغانستان کے ڈی جی ایم او کو فراہم کر دیے۔ دہشت گرد بلوچستان میں بھی ناکام ہوں گے۔

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی ﷺ پر کارروائی کرنے والے اسلام کے پیروکار نہیں ہو سکتے۔ دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے پہلے کارروائی کرتے ہوئے بہت اچھا کام کیا۔ آپریشن میں کوتاہی ہوتی تو زیادہ نقصان ہو سکتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی ٹی پی کے ٹھکانے افغانستان میں موجود ہیں۔ دہشت گرد اپنی لیڈر شپ سے افغانستان میں رابطے میں تھے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا خوشحال بلوچستان اور خوشحال پاکستان سے متعلق آئندہ چند روز میں پریس کانفرنس کروں گا۔ دہشت گرد بلوچستان میں بھی ناکام ہوں گے۔