نوازشریف سے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے ملاقات کی، مریم نواز، احسن اقبال، سعدرفیق بھی موجود تھے۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم نوازشریف سے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے ملاقات کی۔ مریم نواز، احسن اقبال اور خواجہ سعد رفیق بھی ملاقات میں موجود تھے۔ نوازشریف نے جاوید ہاشمی کی پارٹی میں واپسی کیلئے گرین سگنل دے دیا۔ سینئرسیاستدان ن لیگ میں واپسی کا اعلان ملتان جلسے میں کریں گے۔ جاوید ہاشمی جب پنجاب ہاؤس پہنچے تو نوازشریف نے گلے مل کرانکا استقبال کیا۔