پیپلز پارٹی کا سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ پر عملدرآمد کا مطالبہ، ذمہ داروں کو گرفتار کیا جائے، پارٹی میں شہباز شریف اور رانا ثناء کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں، قمر الزمان کائرہ کا دعویٰ
لاہور: (دنیا نیوز) رہنماء پی پی پی قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت ہتھکنڈے استعمال کرنے سے باز نہیں آئی، کل کے جلسے میں پیپلز پارٹی کو بہت اچھا رسپانس ملا، ہمارے قافلوں کو روات ٹی چوک پر بھی روکا گیا، جلسے کے لئے سکیورٹی نہ ہی ٹریفک پلان تھا، جیالوں کو جہاں روکا گیا، انہوں نے وہیں جلسہ شروع کر دیا۔ قمر الزمان کائرہ نے مزید کہا کہ کہ پارٹی چیئرمین کے پیش کردہ 6 نکات پیپلز پارٹی کی پالیسی ہے۔