مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ تیسری کیموتھراپی کے اثرات کا جائزہ لینے کیلئے ان کی والدہ کا طبی معائنہ کیا گیا۔
لندن: (دنیا نیوز) بیگم کلثوم نواز کا ہسپتال میں چیک اپ ہوا۔ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف بھی اہلیہ کے چیک اپ کے دوران ہسپتال میں موجود رہے۔ ڈاکٹرز نے بیگم کلثوم نواز کی کیموتھراپی کے بعد مختلف ٹیسٹ لیے۔
Brought Ami to the hospital for her PET CT & Gallium scan after her 3rd chemo to assess the response to the treatment. Allah-u-Shafi. pic.twitter.com/z8u8N3d1oe
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 8, 2017
مریم نواز نے ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ والدہ کو طبی معائنے کیلئے ہسپتال لایا گیا ہے۔ طبی معائنہ تیسری کیموتھراپی کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ والدہ کے پی ای ٹی، سی ٹی اور گیلیم سکین کیے جائیں گے۔