دہشتگردوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے :ممنون حسین

Published On 17 Dec 2017 02:34 PM 

حملے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں:وزیر اعلیٰ بلوچستان کو ہدایت

اسلام آباد (دنیا نیوز ) صدر مملکت ممنون حسین ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت متعدد سیاسی رہنمائوں نے کوئٹہ میں چرچ پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردوں کا مکمل صفایا کئے بغیر چین نے نہیں بیٹھیں گے۔ کوئٹہ دھماکے کے حوالے سے صدر اور وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو ہدایت کی ہے کہ تمام زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے علاج میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے ۔