آرمی چیف سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے

Published On 17 Dec 2017 02:47 PM 

سینیٹ کی تمام کمیٹیوں کا اجلاس منگل کی صبح 10 بجے طلب ، ڈی جی ملٹری آپریشنز بھی اجلاس کو صورتحال سے آگاہ کریں گے

اسلام آباد (دنیا نیوز ) ملکی تاریخ میں پہلی بار آرمی چیف سینیٹ کمیٹیوں کو بریفنگ دیں گے۔ اس حوالے سے سینیٹ کی تمام کمیٹیوں کا اجلاس منگل کی صبح 10 بجے طلب کر لیا گیا ہے جس میں تمام ارکان کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ اس اجلاس میں میں ڈی جی ملٹری آپریشنز بھی علاقائی اور عالمی صورتحال کے تناظر میں بریفنگ دیں گے۔