آئینی ترمیمی بل کی منظوری، قبل ازوقت انتخابات کے تمام امکانات ختم

Published On 20 Dec 2017 03:05 AM 

سینٹ سے حلقہ بندیوں کے آئینی ترمیمی بل کی منظوری کے بعد قبل ازوقت انتخابات کے تمام امکانات ختم ہو گئے۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کے لئے کم ازکم پانچ ماہ درکار ہوں گے۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد پانچ ماہ تک انتخابات ممکن نہیں ہو سکیں گے۔ کمیشن ذرائع کے مطابق آئندہ عام انتخابات جولائی کے بعد ہونے کا امکان ہے۔ آئینی ترمیم کے گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد الیکشن کمیشن مئی 2018ء میں حلقہ بندیوں پر کام مکمل کرے گا۔ حلقہ بندیوں کے بعد الیکشن کمیشن کو کم ازکم دوماہ انتخابات کی تیاریوں کے لئے درکار ہوں گے۔