لاہور: (دنیا نیوز) ترجمان پیٹ کے اعلان کے مطابق، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس مؤخر کر دی ہے ہے۔ عوامی تحریک کے زیراہتمام اے پی سی اب 28 کی بجائے 30 دسمبر کو ہو گی۔
ذرائع کے مطابق، ڈاکٹر طاہر القادری نے دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے کئے اور انہیں کانفرنس میں شمولیت کی دعوت دی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بلائی گئی اے پی سی میں نون لیگ ن کے سواء تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کی شرکت کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طاہر القادری کا 28 دسمبر کو سانحہ ماڈل ٹاؤن پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان
واضح رہے کہ طاہر القادری نے شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ذمہ دار قرار دے کر 31 دسمبر تک مستعفی ہونے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔
@SecInfoPAT#ModelTown #BaqirNajfiReport pic.twitter.com/7mY8cYVxAV
— PAT (@PATofficialPK) December 23, 2017