اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے 3 جوانوں کی شہادت پر قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا۔ پاکستان نے واضح کیا کہ ایسی اشتعال انگیزی برداشت نہیں کی جائے گی، بھارت واقعہ کی تحقیقات کرے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فائرنگ کا مقصد بارودی سرنگ بچھانے والے غیرریاستی عناصر کو آڑ فراہم کرنا تھا، بھارتی فوج کا ایل او سی پار کرنے کا دعویٰ بے بنیاد اور خام خیالی ہے، پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ اور ڈی جی ساؤتھ ایشیاء اینڈ سارک ڈاکٹر فیصل نے مطالبہ کیا کہ بھارت اقوام متحدہ مبصر مشن کو اپنا کردار کرنے دے اور 2003ء کے سیزفائر معاہدے کی پاسداری کرے۔