لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی پہچان ایک سازشی مہرے کی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے بیان میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ طاہر القادری اور عمران خان کا ساتھ بیٹھنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاست، جمہوریت اور حکومت کیخلاف ایک نئی سازش تیار ہو رہی ہے۔
سازشی مہروں کے پاس کوئی عوامی ایجنڈا نہیں ، ان کو صرف سازش کے تحت انتشار کے لیئے اکھٹا کیا جاتا ھے ۔ لوگوں کو سب سمجھ ھے !
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 27, 2017
عمران خان کی اس سے بڑی ناکامی کیا ہو گی کہ اس کی پہچان ایک سیاسی اور جمہوری رہنما کی بجائےایک سازشی اور مہرے کی ھے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 27, 2017
قادری اور عمران کا ساتھ بیٹھنا اس بات کا ثبوت ھے کہ ریاست، جمہوریت اور حکومت کے خلاف ایک نئی سازش تیار ہو رہی ھے! pic.twitter.com/G8DNWVfaFO
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 27, 2017