امریکی سفیر دفتر خارجہ طلب، پاکستان نے ٹرمپ کے بیان پر وضاحت مانگ لی

Published On 01 Jan 2018 11:09 PM 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ذرائع کے مطابق، امریکی سفیر ڈیوڈہیل کو دفتر خارجہ طلب کر کے امریکی صدر کے بیان پر وضاحت مانگ لی گئی ہے۔ امریکی سفیر کو سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے طلب کیا۔

ذرائع کے مطابق، سیکریٹری خارجہ نے امریکی سفیر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی ہے اور پاکستان کی قربانیوں کو نظرانداز کرنا قابل افسوس ہے۔ سیکریٹری خارجہ نے مزید کہا کہ دہشتگردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثرہ ہوا ہے لہٰذا افغانستان میں ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالا جائے اور واضح کیا جائے کہ ایسے بیانات کیوں دیئے جا رہے ہیں۔