ایس ایس پی جونیجو حملہ کیس میں 11 گواہوں کے بیانات قلمبند ہوئے، کسی ایک گواہ نے بھی عمران خان پر حملے کا الزام نہیں لگایا: وکیل بابر اعوان کے دلائل
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ اور ایس ایس پی تشدد کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوگئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔ عمران خان کے وکیل بابراعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا ایس ایس پی جونیجو حملہ کیس میں 11 گواہوں کے بیانات قلمبند ہوئے، کسی ایک گواہ نے بھی عمران خان پر حملے کا الزام نہیں لگایا۔ بابر اعوان نے کہا عمران خان ایس ایس پی جونیجو پر حملے کے وقت موقع پر موجود نہیں تھے اور نہ ہی ان سے کوئی برآمدگی ہوئی۔ پراسیکیوٹر نے عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا عمران خان نے اعلانیہ کارکنان کو پولیس پر حملہ کرنے پر اکسایا۔