کرک: آرمی چیف کی وطن عزیز پر 3 بیٹے قربان کرنیوالے والد کے گھر آمد

Published On 03 Jan 2018 08:15 PM 

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان اور کرک کے دورے کئے۔ کرک میں جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کے 3 شہید بھائیوں کے گھر گئے اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔ آرمی چیف نے شہداء کی قربانی اور ان کے اہلخانہ کے جذبے کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق محمد علی خان کے 3 بیٹے لانس نائیک خورشید، نائب صوبیدار عمردراز اور حوالدار شیردراز مختلف آپریشنز میں شہید ہو چکے ہیں۔ محمد علی خان کے 8 بیٹوں میں سے 3 بیٹے اس وقت بھی ایف سی اور پاک فوج میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ محمد علی خان کے 2 بھتیجے بھی وطن کی خاطر جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔

جنرل باجوہ سے بات کرتے ہوئے شہید بیٹوں کے والد محمد علی خان بولے، اللہ پاک پاکستان کو ترقی عطاء فرمائے، ہمارے بچے پاکستان کی سرزمین پر قربان، 3 زندہ ہیں، 3 چلے گئے۔ ہمارا خون پاکستان کے لئے ہے، میں خفاء نہیں ہوں، تیار ہوں، جو لوگ یہاں آئے، سب کا شکریہ، ہمارے جو بچے زندہ ہیں، انہیں بھی شہادت نصیب ہو۔

آرمی چیف نے شمالی وزیرستان کا بھی دورہ کیا اور پاک افغان سرحد پر قلعوں کی تعمیر اور باڑ لگانے کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے میرانشاہ میں یادگار شہداء پر بھی پھول چڑھائے۔




×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے