ائیرمارشل (ر) اصغر خان طویل عرصہ سے علیل تھے، اصغر خان 35 سال کی عمرمیں پاک فضائیہ کے سربراہ مقرر ہوئے تھے۔
پشاور: (دنیا نیوز) پاک فضائیہ کے پہلے سربراہ سابق ایئر مارشل اصغر خان 96 برس کی عمر میں ایبٹ آباد میں انتقال کر گئے، ائیرمارشل (ر) اصغر خان طویل عرصہ سے علیل تھے۔ ایئر مارشل (ر) اصغر خان کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی، اصغر خان مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان الیاسی مسجد نواں شہر میں سپرد خاک کیا جائیگا۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اصغر خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان کی ملک کیلئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اصغر خان کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، انکے اہلِ خانہ کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کرتا ہوں۔
COAS expresses his grief on sad demise of ex Air Chief, Air Marshal Asghar Khan, Retired. An iconic soldier who will be remembered for his historic contributions for laying foundations of a strong Pakistan Air Force. May Allah bless his soul-Amen.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) January 5, 2018
آرمی چیف قمرجاوید باجوہ نے بھی سابق ائر مارشل اصغر خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا اصغر خان قابل تقلید سپاہی تھے، ایک مضبوط فضائیہ کی بنیاد رکھنے پر ان کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
سربراہ پاک فضائیہ نے اصغر خان کے انتقال پر کہا کہ سابق ایئر مارشل نے جانفشانی اور بہادری سے نوزائیدہ ایئرفورس کی قیادت کی۔ انہوں نے کہا اصغر خان نے قائدانہ صلاحیتوں سے پاک فضائیہ کو جدید فضائی قوت بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
Saddened to learn of Air Chief Marshal Asghar Khan s death early this morning. He transformed the PAF and was a man of steadfast principles and integrity. My prayers and condolences go to his family.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 5, 2018
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی اصفر خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ عمران نے اپنے ٹویٹ میں کہا اصغرخان نے پاک فضائیہ کو تبدیل کیا، سابق سربراہ پاک فضائیہ ایک مضبوط، ثابت قدم اور سالمیت پر سمجھوتہ نہ کرینوالے انسان تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا میری تمام تر دعائیں اور ہمدری اصغر خان کے اہلخانہ کیساتھ ہیں۔
Saddened to know about Air Chief Marshal (R) Asghar Khan s demise. He will always be remembered as an upright and principled person. My deepest condolences to the bereaved family. May Allah bless his soul with the Highest place in Jannah.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) January 5, 2018
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے بھی سابق سربراہ پاک فضائیہ اصغر خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا میری تمام دعائیں اور ہمدردیاں اہلخانہ کیساتھ ہیں، اللہ اصغر خان کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
Saddened to hear this. RIP. A great patriot Air Marshal Asghar Khan passes away in Abottabad https://t.co/xq5IQbfo4U
— Maleeha Lodhi (@LodhiMaleeha) January 5, 2018
اقوام محدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے بھی اصغر خان کے انتقال پر غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا سابق سربراہ پاک فضائیہ عظیم محب وطن تھے۔
خیال رہے اصغر خان 17 جنوری 1921 کو مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہوئے، اصغر خان قیام پاکستان کے بعد 1947 میں ہی پاکستان ایئر فورس کے پہلے کمانڈنٹ بنے اور 1950 میں انہیں پاک فضائیہ کے پہلے ایئرآپریشن کے ڈائریکٹر جنرل ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہوا۔ قائد اعظم کے ساتھ بھی ان کی یادگار تصویر موجود ہے۔
1957 میں اصغر خان پاک فضائیہ کے پہلے مقامی کمانڈر ان چیف بنے اور 1965 میں انہوں نے اپنے عہدے سے استعفی دیا۔ 1970 میں اصغر خان نے سیاست میں قدم رکھا اور تحریک استقلال نامی جماعت کی بنیاد رکھی۔ اصغر خان نے 2012 میں اپنی جماعت تحریک استقلال کو پاکستان تحریک انصاف میں ضم کیا جس کے بعد انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کی۔