لاہور: (دنیا نیوز) ننھی زینب کے وحشیانہ قتل کی ملک کی سیاسی قیادت نے شدید مذمت کی اور دکھ کا اظہار کیا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ایسے ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ آصف زرداری، عمران خان، فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال نے بھی اسے ناقابل معافی جرم قرار دیدیا ہے۔ مریم نواز اور آصفہ بھٹو نے بھی اپنے جذباتی ٹویٹس میں شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔
نواز شریف
سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملزموں کو کیفرکردار تک پہنچانا پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے، ایسے ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو قاتل فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔
PMLN Chief: pic.twitter.com/1MX241kJW8
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 10, 2018
شہباز شریف
وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے پولیس حکام کی سرزنش کی، کہتے ہیں انہیں ملزمان کی گرفتاری چاہئے، زبانی جمع خرچ نہیں چلے گا۔
Deeply pained about murder of a 8-year old girl in a child molestation case. Those societies that cannot protect its children are eternally condemned. Not going to rest till the perpetrators of this dastardly act are apprehended & given severest possible punishment under the law
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 10, 2018
Just presided over a meeting of police & administration officials. Made it absolutely clear to them that lip service would not work. I want the culprits involved in this heinous crime behind the bars. Those failing in their duties will be proceeded against. Very painful incident! https://t.co/FFSBbNhtrr
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 10, 2018
آصف زرداری
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بچی کا اغواء اور زیادتی ناقابل معافی جرم ہے، درندوں کو گرفتار کر کے سخت سزا دلوائی جائے۔
عمران خان
عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ ننھی زینب کے قتل نے ثابت کر دیا کہ معاشرے میں بچے کتنے غیرمحفوظ ہیں، ہمیں اپنے بچوں کے تحفظ کے لئے مجرموں کو سزا دینا ہو گی۔ انہوں نے اپنا ویڈٰیو پیغام بھی جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ زینب کے قتل پر پوری قوم صدمے میں ہے، یہ دکھ صرف ان کو نہیں پہنچا جن کی بچی ہے، یہ پوری قوم کا دکھ ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ مجھے یہ خوف ہے کہ ہمارا معاشرہ کدھر گرتا جا رہا ہے؟ یہ پہلی بار نہیں ہوا، بچوں کے ساتھ یہ ظلم پہلے بھی ہو چکا ہے، اس پر مزید غصہ آتا ہے کہ مظاہرین پر پنجاب پولیس گولیاں چلا رہی ہے؟ کیا یہ پولیس قوم کی محافظ ہے یا انہوں نے قاتل بنائے ہوئے ہیں؟ پولیس نے ماڈل ٹاؤن میں ساری قوم کے سامنے لوگوں کو قتل کیا، پولیس کو غیرسیاسی کرنے تک یہ ٹھیک نہیں ہو گی۔
The condemnable & horrific rape & murder of little Zainab exposes once again how vulnerable our children are in our society. This is not the first time such horrific acts have happened. We have to act swiftly to punish the guilty & ensure that our children are better protected. pic.twitter.com/9f7OM3hYT1
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 10, 2018
The total degeneration of the Punjab police was apparent once again today in Kasur when they opened fire on the unarmed protestors who were raising their voice against this horrific incident. https://t.co/w7aO2eqtun
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 10, 2018
My message on the horrific Kasur tragedy and the police brutality that ensued. #JusticeForZainab pic.twitter.com/3c7WMmLF0f
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 10, 2018
بلاول بھٹو
بلاول بھٹو کہتے ہیں یہ واقعہ شریفوں کی بادشاہی کے منہ پر طمانچہ ہے۔
The horrific crime perpetrated in Kasur is devastating. Pakistan needs to reevaluate how it deals with such crimes, especially those against children. My prayers and heartfelt sympathies with the family. We must all stand with victims of abuse. https://t.co/YLEmW5sBXU
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 10, 2018
مریم نواز
مریم نواز شریف نے ٹویٹ کیا کہ وہ امید اور دعا کرتی ہیں کہ مجرم کو دوسروں کے لئے عبرت کا نشان بنا دیا جائے۔
گرفتار کر کے ایسی سزا دیں کہ پھر کسی کو ہماری بیٹیوں اور بچوں کی بے حرمتی کی ہمت نہ ہو۔ https://t.co/ixMGDmbz3q
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 10, 2018
مجرموں کی گرفتاری کے ساتھ اس مطالبے پر بھی زور دینا چاہئے کہ عدالتوں سےان درندوں کو کوئی ریلیف نہ ملے۔ شاہرخ کیس ابھی حال ہی کا واقعہ ھے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 10, 2018
پرویز الہٰی
چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزموں کو سزا ملتی تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔
آصفہ بھٹو
آصفہ بھٹو نے جذباتی ٹویٹ میں کہا کہ وہ صرف سات سال کی معصوم بچی تھی جسے قتل کیا گیا، میرا دل ٹوٹ گیا ہے، اللہ زینب کے خاندان کو ہمت دے۔
The horrific crime perpetrated in Kasur is devastating. Pakistan needs to reevaluate how it deals with such crimes, especially those against children. My prayers and heartfelt sympathies with the family. We must all stand with victims of abuse. https://t.co/YLEmW5sBXU
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 10, 2018
فاروق ستار
فاروق ستار نے کہا ہے کہ حکومت ایسے شرمناک واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔
مصطفیٰ کمال
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پنجاب کے حکمران اپنی حکومت بچانے میں لگے ہیں، واقعہ ان کی گوڈ گورننس کے منہ پر طمانچہ ہے۔
شیخ رشید
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے بھی واقعے کی شدید مذمت کی اور پولیس کی مجرمانہ غفلت اور پنجاب حکومت کی جانب سے تاحال ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے میں ناکام رہنے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔