'سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مجرموں کو سزا ملنے تک پیٹ کے احتجاج میں شامل رہیں گے'

Published On 13 Jan 2018 08:39 PM 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف 17 جنوری کو عوامی تحریک کے احتجاج میں بھرپور شرکت کرے گی۔ عمران خان کہتے ہیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو سزا ملنے تک عوامی تحریک کے احتجاج میں شامل رہیں گے۔

عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کور گروپ کا اجلاس بنی گالہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں 17 جنوری کو عوامی تحریک کے احتجاج میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا گیا۔ پارٹی کے علاقائی صدور کو تمام تیاریاں بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس کے شرکاء نے معصوم زینب کے قتل کا ذمہ دار پنجاب حکومت اور پولیس کو قرار دیا۔

اجلاس میں اعلیٰ عدالتوں کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا گیا کہ فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے، حکومت نے قبائلی عوام کو حقوق نہ دیئے تو مزاحمت کریں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف حدیبیہ پیپر ملز کیس منطقی انجام تک پہنچائے گی اور لوٹی گئی دولت وطن واپس لانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔