راولپنڈی: (دنیا نیوز) بھارتی آرمی چیف کے بیان پر پاک فوج کا ردعمل سامنے آ گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان بچگانہ ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جوہری صلاحیت مشرقی سرحد پر خطرات سے نمٹنے کیلئے ہے، جارحیت مسلط کرنا بھارت کی خواہش ہو سکتی ہے اور بھارت ہمارا حوصلہ آزمانا چاہتا ہے تو کوشش کر کے دیکھ لے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ 2 جوہری ریاستوں میں جنگ کا امکان نہیں ہوتا، پاک فوج ذمہ دار ادارہ ہے اور پاکستان کے پاس مستند جوہری طاقت موجود ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو جھوٹ قرار دیا تھا اور اس پر حملے کی دھمکی بھی دی تھی۔