دھرنا یا احتجاجی مظاہرہ کسی نے زبردستی کرنا ہے تو ناصرباغ میں کر سکتے ہیں، انتشار کے بجائے آئینی راستہ اختیار کریں: ترجمان کی وارننگ
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے مال روڈ پر دھرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ محکمہ داخلہ نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو مال روڑ پر احتجاجی مظاہرہ یا دھرنا کی اجازت نہ دینے کی سفارش کی ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ دھرنا یا احتجاجی مظاہرہ کسی نے زبردستی کرنا ہے تو ناصرباغ میں کر سکتے ہیں، انتشار کی بجائے آئینی راستہ اختیار کریں یہ بہت بہتر ہے۔ ملک احمد خان نے مزید کہا کہ دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں سے بہت نقصان پہنچا، انصاف کے حصول کے لئے عدالتی راستہ اختیار کیا جائے، مال روڑ بند کر کے شہریوں کو تکلیف میں پہنچنا یہ کونسا طریقہ ہے۔