پرویز رشید نے چودھری نثار کو منافق قرار دے دیا

Published On 16 Jan 2018 10:41 AM 

چوہدری نثار نے ایک الیکشن انتخابی نشان شیر کے بغیر لڑا اور بُری طرح ہار گئے: لیگی رہنما کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے چوہری ثنار کو منافق قرار دے دیا۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایک الیکشن انتخابی نشان شیر کے بغیر لڑا اور وہ بُری طرح ہار گئے۔

خیال رہے گذشتہ روز چودھری نثار نے پرویز رشید پر تابڑ توڑ حملے کئے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جس نے کبھی کونسلر کا الیکشن بھی نہیں لڑا وہ پارٹی کا پردھان منتری بنا بیٹھا ہے، ڈان لیکس رپورٹ منظر عام پر لائی جائے تو پرویز رشید کے کرتوت سامنے آ جائیں گے۔