انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا۔
کراچی: (دنیا نیوز) نقیب اللہ قتل کیس می اہم پیشرفت، ایس پی انویسٹی گیشن عابد قائمخانی نے 6 ملزمان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کر دیا۔
عدالت نے ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزمان میں سب انسپکٹر یاسین، اے ایس آئی سُپرد حسین، ہیڈ کانسٹیبل خضر حیات، اللہ یار، محمد اقبال اور کانسٹیبل ارشد علی شامل ہیں۔ ایس پی عابد قائم خانی نے بتایا کہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا، گرفتار ملزمان کے 5 ہتھیار فرانزک لیب بھی بھجوا دیئے گئے۔ انہوں نے کہا راؤ انوار اور دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں، کشمور، کوٹری اور دیگر علاقوں میں چھاپے مارے گئے۔