آئندہ ووٹ لیکر کراچی اور سندھ کی حالت بدل دیں گے: نواز شریف

Published On 01 Feb 2018 03:02 PM 

کراچی: (دنیا نیوز) نواز شریف کا کہنا ہے میرا بہت سا وقت عدالت پیشیوں پر گزر جاتا ہے، پاکستان کو آئین اور قانون کے مطابق چلنا چایئے۔ انہوں نے کہا نوجوانوں کو باعزت روزگار ملنا چاہیئے، 2013ء کے کراچی کا 2017ء سے موازنہ کریں۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کراچی میں بدامنی کو ختم کردیا۔ انہوں نے کہا کراچی میں ہر طرف دھول اٹھ رہی ہے، پینے کا پانی تک نہیں ملتا، موقع ملا تو کراچی کو ایسا شہر بنائیں گے کہ دنیا دیکھے گی۔ انہوں نے کہا جو وعدہ کرتے ہیں وہ پورا کرتے ہیں۔

نواز شریف نے مزید کہا کے پی کے اور خود ساختہ نئے پاکستان کی حالت دیکھ لیں، خیبرپختونخوا میں سڑکیں اور موٹروے ہم بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پچھلے ساڑھے 4 سال میں آپکی کیا کارکردگی ہے؟، کوئی ایک چیز ہی بتا دو۔ان کا کہنا تھا آدھی سے زیادہ زندگی سیاست میں گزری ہے، میں نے سیاست نہیں بلکہ خدمت کی ہے۔