اسلام آباد: (دنیا نیوز) دھواں دار تقاریر نے جوشیلے مقرروں کو پھنسا دیا۔ نہال کے بعد طلال کی باری آ گئی۔ سپریم کورٹ نے طلال چودھری کی عدلیہ مخالف تقاریر کا نوٹس لے لیا۔
سپریم کورٹ نے طلال چودھری کی عدلیہ مخالف تقاریر کا نوٹس لیتے ہوئے ان کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ لیگی رہنماء کیخلاف از خود نوٹس کی سماعت 6 فروری کو کرے گی۔ واضح رہے کہ طلال چودھری وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں وزیر مملکت برائے امورِ داخلہ ہیں۔ وہ پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد عدالتی فیصلے کو اپنی متعدد تقاریر میں خوب آڑے ہاتھوں لے چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: توہین عدالت کیس: نہال ہاشمی کو ایک ماہ قید کی سزا، احاطہ عدالت سے گرفتار
یاد رہے کہ انہوں نے جڑانوالہ میں اپنے حلقے میں نون لیگ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت میں پی سی او کے بت بنے ہوئے ہیں، میاں نواز شریف ان کو عدالت سے نکالو، یہ انصاف نہیں کریں گے۔