کوئٹہ: دنیا نیوز کی خبر پر ایکشن، وزیر اعلیٰ نے شہید کی بیوہ کی فریاد سن لی

Published On 03 Feb 2018 10:47 PM 

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شہید کی معذور بیوہ کی فریاد سن لی۔ دنیا نیوز کی خبر پر متاثرہ فیملی کو 1 لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا۔ بیٹے کو 4 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شہید شہری کی معذور بیوہ کے بیٹے کو 4 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی انکوائری کا حکم دیدیا۔ متاثرہ فیملی کو 1 لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔ کوئٹہ میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے 2012ء کے بم دھماکے میں شہید شہری کی معذور بیوہ نے احتجاج کیا تھا جن کا مؤقف تھا کہ بیٹے کو والد کی جگہ بی ایم سی ہسپتال میں ملازمت ملی مگر حکام تنخواہ نہیں دے رہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے معاملے کا نوٹس لیا جانے پر شہید کی معذور بیوہ نے دنیا نیوز کا شکریہ ادا کیا۔