بھارت کی سرحدی خلاف ورزیاں خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں، مؤثر جواب دیا جائے گا، انسداد دہشت گردی مہم میں حاصل فوائد کو مربوط بنایا جائے گا: اعلامیہ جاری
راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس جس میں ملک و خطے کی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
CCC at GHQ. “National interests shall be kept at premium while cooperating with all other stake holders for regional peace and stability”, Commanders.https://t.co/N96Vc1wCHU pic.twitter.com/XU1NgojwE5
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) February 7, 2018
کور کمانڈر کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی سرحدی خلاف ورزیاں خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں، مؤثر جواب دیا جائے گا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ کئی برسوں کی کوشش سے انسداد دہشتگردی مہم میں حاصل فوائد کو مربوط بنایا جائے گا، فوائد کو مربوط بنا کر پاکستان اور خطے میں دیرپا امن و استحکام حاصل کیا جائے گا، خطے میں تعلقات کے قیام میں قومی مفاد کو مد نظر رکھا جائے گا۔