اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ نیب کو پرویز مشرف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام کی تحقیقات اور مقدمہ چلانے کا اختیار حاصل ہے۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ نیب کو پرویز مشرف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام کی تحقیقات اور مقدمہ چلانے کا اختیار حاصل ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو پرویز مشرف کے خلاف تحقیقات کا گرین سگنل دیدیا ہے۔ دو رکنی بنچ نے قرار دیا ہے کہ نیب کو پرویز مشرف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام کی تحقیقات کا اختیار ہے۔ نیب نے 25 اپریل 2013ء کے خط میں نیب آرڈینینس کی غلط تشریح کی، مشرف کے خلاف تحقیقات سے انکار غیر قانونی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو رکنی بنچ نے نیب کی جانب سے 2015ء میں سابق صدر کے خلاف تحقیقات سے انکار کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے احتساب عدالت کو ریفرنس بننے پر ٹرائل کا بھی اختیار دیدیا ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کر دیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آرمی سے ریٹائرمنٹ اور عوامی عہدہ رکھنے کے باعث نیب کو پرویز مشرف کے خلاف تحقیقات کا اختیار ہے۔ سابق صدر کو تحقیقات کے بعد مقدمہ چلا کر سزا دی جا سکتی ہے۔