کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش

Published On 11 Feb 2018 09:46 AM 

رم جھم ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا، زیارت میں برفباری ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ

کراچی (دنیا نیوز ) کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی۔ بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا اور شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔ کراچی کے علاوہ بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے کچھ علاقوں میں بھی بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ زیارت میں ہونے والی برفباری کی وجہ سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے ۔