خیبر ایجنسی: تحصیل جمرود میں مکان کی چھت منہدم، 3 افراد جاں بحق

Published On 14 Feb 2018 11:30 AM 

خیبر ایجنسی: (دنیا نیوز) خیبر ایجنسی جمرود میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 زحمی ہو گئے۔

خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود طورخیل میں مکان کی چھت گرنے سے 2 خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مبارک شاہ، نذیر شاہ، نسیم اللہ، ذر سید زحمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر جمرود انتظامیہ نے پشاور منتقل کر دیا۔

مالک مکان مبارک شاہ خود زحمیوں میں شامل ہیں۔ پولٹیکل انتظامیہ جمرود نے متاثرہ خاندان کے لئے مالی تعاون کا اعلان بھی کیا۔