اسلام آباد: (دنیا نیوز) مریم نواز نے مقدمات کو جھوٹا قرار دیدیا، دنیا دیکھ رہی ہے کہ کیا ہو رہا ہے، ای سی ایل میں ان کا نام ہونا چاہئے جو آئین اور قانون کا تماشا بنا کر فرار ہوئے، پیشی کے بعد کڑی تنقید۔
مریم نواز نے کہا کہ ہم مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، میاں صاحب جھوٹے مقدمات کا سامنا کرنے کیلئے لندن سے پاکستان آئے، دنیا دیکھ رہی ہے کہ کیا ہو رہا ہے۔
مریم نواز اور نواز شریف نیب عدالت میں پیشی بھگتنے کے بعد پنجاب ہاؤس واپس چلے گئے۔
بعد ازاں اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں مریم نواز نے نیب کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے مطالبے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب دشمن غلطی کر رہا ہو تو اسے روکنا نہیں چاہئے۔
"Don t interrupt the enemy when he is making mistakes." Sun Tzu https://t.co/oxjRWImjoj
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 15, 2018