لاہور: (دنیا نیوز) سعد رفیق کا کہنا بغیر ثبوت غیر اخلاقی ریمارکس قبول نہیں ہیں، نشانہ ہمیشہ سیاستدان رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان میں جمہوریت ٹوٹی پھوٹی سیاسی جماعتوں ہی کی مرہون منت ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ باہمی محاذ آرائی ریاست کو نقصان پہنچا رہی ہے، پرہیزگاری کے لبادوں میں لپٹے بد دیانت ہر جگہ پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا صادق اور امین کے فتوے دینے والوں کی اپنی صداقت مسلمہ ہونی چاہیئے، مارشل لا لگانے والوں کو کوئی سزا نہیں ملی، تمام وزرائے اعظم کو ایک سے الزامات پر بدسلوکی کر کے نکالا گیا۔ ان کا کہنا تھا سیاسی جماعتوں کی قیادت کا فیصلہ سیاسی جماعتیں ہی کریں گی، مائنس ون فارمولہ کی سوچ رکھنے والوں کو قوم نے بار بار مسترد کیا۔