بھارتی فوج کی سماہنی سیکٹر میں فائرنگ، ایک پاکستانی شہید، خواتین سمیت 4 زخمی

Published On 01 Mar 2018 07:51 PM 

مظفر آباد: (دنیا نیوز) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی ایک مرتبہ پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو اپنی بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سماہنی سیکٹر کے نواحی علاقے چاہی میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی بھمبر سیکٹر پر فائرنگ، پاک فوج کے 2 جوان شہید

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فورسز نے ایل او سی کے بھمبر سیکٹر پر فائرنگ کی تھی جس سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے تھے۔ شہادت کا رتبہ پانے والے جوانوں کے نام 32 سالہ سپاہی منیر چوہان اور 28 سالہ عامر حسین تھے۔ بھارت نے رواں سال فائر بندی کی 400 سے زائد خلاف ورزیاں کیں جس سے پاکستان کے 18 شہری شہید اور 68 زخمی ہو چکے ہیں۔

پاک فوج نے دشمن کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارتی فوج کی متعدد چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیا تھا۔