لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کے خلاف درخواست خارج کرتے ہوئے سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ۔
لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی فل بنچ نے اسحاق ڈار کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ پیپلز پارٹی کے نواب زادہ نوازش علی نے اسحاق ڈار کے خلاف درخواست دائر کی ۔ درخواست میں موقف اخیتار کیا گیا اسحاق ڈار پاناما کیس میں اشتہاری ہے، ایک اشتہاری شخص انتخابات میں حصہ لینے کا اہل نہیں۔ درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ اسحاق ڈار کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت کو کالعدم قرار دیا جائے۔