جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن، بھاری اسلحہ برآمد

Published On 04 Mar 2018 09:11 PM 

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کو کلیئر کرنے کیلئے بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کا آغاز کر دیا۔ مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران بندوقیں، مارٹر گولے اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشنز ننکائی، رغزئی، چارگولائی اور گرگورائی ظفر خیل کے علاقوں میں کئے گئے۔ دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے 82 مارٹر گولے، لائٹ مشین گنز، دیسی ساختہ بم، آر جی پی سیون اور سب مشین گنز برآمد ہوئیں جبکہ 303 رائفلز، اینٹی ٹینک مائنز، مواصلاتی آلات اور ہتھیاروں کے پرزے بھی ملے۔

 




×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے