بلوچستان میں امن و خوشحالی پاکستان کی ترقی کا مستقبل ہے: آرمی چیف

Published On 05 Mar 2018 10:43 AM 

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بنیادی سہولتیں اورامن فراہمی کا خواب شرمندہ تعبیرہو رہا ہے، بلوچستان میں امن و خوشحالی پاکستان کا مستقبل اور ترقی کا ضامن ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے رات تربت میں گزاری ، انہوں نے ایف سی ہیڈکوارٹرز تربت میں مقامی عمائدین سے ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ اور آئی جی ایف سی بلوچستان میجرجنرل طارق امان بھی موجود تھے۔

مکران میلے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ میلے میں بھرپور عوامی شرکت بلوچستان کے امن و خوشحالی کی طرف بڑھنے کی عکاس ہے ، پر امن اور خوشحال بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور ترقی کا ضامن ہے، آرمی چیف آج آواران کا بھی دورہ کریں گے۔