راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ویمن ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین یونیفارم میں ہوں یا گھر میں ان کا کردار ہر لحاظ سے قابل فخر ہے۔
پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہماری خواتین کا کردار ہر لحاظ سے قابلِ فخر ہے، وہ چاہے یونیفارم میں ہوں یا گھر میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہوں۔
“We are proud of role and contributions of our women in uniform, back home and especially the ones who belong to martyrs’ families. The great Pakistani women have a role and responsibility towards progress of Pakistan” COAS.https://t.co/Mp7vviW74I#IWD2018 pic.twitter.com/8wECY5PhbW
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) March 8, 2018
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ویمن ڈے پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ہمیں اپنی خواتین کے کردار اور ان کی شراکت داری پر فخر ہے، وہ خواہ یونیفارم میں ہوں یا گھر میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہوں۔ آرمی چیف نے کہا کہ ان سب میں ہماری ان خواتین کا کردار سب سے قابلِ فخر ہے جو شہداء کے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ پاکستان کی عظیم خواتین کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔