احتساب کمیشن کی اے این پی دور میں مدارس کو فراہم کردہ رقوم کی تحقیقات

Last Updated On 16 March,2018 03:20 pm

تفصیلات کے مطابق، احتساب کمیشن خیبرپختونخوا نے اے این پی دور حکومت میں مدارس کو دی جانے والی رقوم کی تحقیقات شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلی امیر حیدر خان ہوتی کے دور میں مدارس کے نام پر من پسند افراد کو رقوم دی گئیں جبکہ بھاری فنڈز مساجد و مدارس کے نام پر حجروں کو دے دیا گیا۔

احتساب کمیشن کی تحقیقاتی ٹیموں نے مردان میں دی جانے والی رقوم کی تفصیلات جمع کرنی شروع کر دی، ذرائع کے مطابق اس کیس میں سابق بیوروکریٹس سے بھی تحقیققات کی جائے گی۔