'کرپشن ملک کودیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، نیب قومی ترقی میں حائل نہیں'

Last Updated On 19 March,2018 12:50 pm

لاہور کے ایوان اقبال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، اگر پاکستان نہیں تو ہم بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے سے برائیوں کو ختم کرنا صرف چئیرمین نیب کا کام نہیں، معاشرے سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہم سب کا کام ہے، نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے جو ملک کو کرپشن سے پاک کررہا ہے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ ہمیں چاہیے تمام تر جدوجہد پاکستان کیلئے کریں، ہمیں ملکی ترقی کی فکر ذاتی چیزوں سے بڑھ کر ہونی چاہیے، میں پوری طرح کوشاں ہوں کہ ملک کی خدمت کروں۔ چیئرمین نیب نے واضح کیا کہ جو مجھے کرنا ہے کروں گا، مجھے کسی کی پرواہ نہیں، ہر عمل قانون کے مطابق ہوگا، نیب کسی بھی قسم کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہے، نیب اپنا کام کررہا ہےاور کرتا رہے گا۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہروہ شخص جو ایمانداری سے کام کرتا ہے نیب اس کی معاونت کیلئے حاضر ہے۔