متحدہ کی دو خواتین ایم پی ایز پاک سرزمین پارٹی میں شامل

Last Updated On 28 March,2018 06:26 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کی دو اور پتنگیں کٹ گئیں، سندھ اسمبلی کی دو خواتین اراکین نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

متحدہ کے دو ایم پی ایز کمال کی کشتی میں سوار ہو گئے۔ رکن سندھ اسمبلی نائلہ لطیف اور ناہید بیگم نے ایم کیو ایم چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ پریس کانفرنس کے دوران خواتین اراکین سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو بچانے کی بہت کوشش کی لیکن ضد اور ذاتی مفادات نے پارٹی کو تباہ کر دیا۔

چیئرمین مصطفی کمال نے ایم کیو ایم کے دونوں گروپس کو پی ایس پی میں شمولیت کی دعوت دی۔ انہوں نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان اور فاٹا کی طرح کراچی کے نوجوانوں کے لئے بھی عام معافی کا اعلان کر کے انہیں قومی دھارے میں لایا جائے۔