پی آئی اے کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خصوصی پروازوں کا اعلان

Last Updated On 30 March,2018 01:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ذوالفقار علی بھٹوکی برسی پر پی آئی اے نے خصوصی پروازوں کا اعلان کر دیا، خصوصی پروازوں کے لئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے خط لکھا تھا۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی درخواست پر پی آئی اے نے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر چار خصوصی پروازوں کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں خصوصی پرواز پی کے 347 تین اپریل کو صبح دس بجے لاہور سے براستہ اسلام آباد، سکھر جائے گی، تین اپریل کو پی کے 390 صبح گیارہ بجے کراچی سے سکھر جائے گی۔ چار اپریل کو پی کے 0372 رات آٹھ بجے سکھر سے براستہ لاہور اسلام آبا د واپس جائے گی جبکہ پی کے 0391 رات اٹھ بجے سکھر سے کراچی جائے گی۔