'پی آئی اے لوگو کی تبدیلی سے کمیشن ملے گا'

Last Updated On 09 April,2018 06:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے لوگو کی تبدیلی سے ایک سے ڈیڑھ ارب روپے کمیشن ملے گا۔ اس تبدیلی پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نوٹس لے گی۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کا فلیگ کیرئیر تبدیل کرنے پر افسوس ہے۔ ڈھائی ارب لوگو کی تبدیلی پر خرچ کیا جا رہا ہے۔ پی آئی اے پر جھنڈا پاکستان کی علامت ہے۔ مارخور صرف پاکستان میں ہی نہیں اور بھی جگہ پر ہیں۔ لوگو کی تبدیلی سے ایک سے ڈیڑھ ارب روپے کمیشن ملے گا۔ اس تبدیلی پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے گی۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان کے نقصان پر حکومت خاموش ہو کر تماشا دیکھ رہی ہے، چیئرمین نیب کل پی اے سی کے سامنے پیش ہوں گے۔ پی اے سی کی ہدایات نیب کو جاتی ہے۔ ہدایات پر عمل درآمد کے حوالے سے بریفنگ لی جائے گی۔

Advertisement