کوئٹہ میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا، 5 افراد زخمی

Last Updated On 09 April,2018 10:02 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں دہشتگردی کی ایک اور کارروائی، ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا، 5 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں بلیلی چیک پوسٹ کے ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے میں 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ڈی جی سول ڈیفنس اسلم ترین کے مطابق دھماکا خودکش ہوسکتا ہے۔

دھماکے میں 7 سے 8 کلوگرام بارود استعمال ہوا ہے۔ زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔