'دو نہیں، ایک پاکستان، ہم سب کا نیا پاکستان'

Last Updated On 19 April,2018 06:56 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا نیا لوگو اور نعرہ منظرعام پر آگیا، عمران خان نے لاہور میں نئے لوگو اور نعرے کی رونمائی کی۔

عمران خان نے لاہور میں ایک تقریب کے دوران پی ٹی آئی کے نئے لوگو اور نعرے کی رونمائی کی۔ پی ٹی آئی نے 29 اپریل کو لاہور میں ہونے والے جلسہ کے لیے نیا نعرہ اور لوگو متعارف کروایا ہے۔

لاہور جلسے میں عمران خان تحریک انصاف کی بحیثیت پاکستان کی وفاقی حکومت کی ترجیحات اور عوامی منشور کا اعلان بھی کریں گے۔