پنوعاقل: ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، بچے سمیت 2 افراد جاں بحق

Last Updated On 28 April,2018 02:55 pm

متوفین روہڑی جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آ گیا، ڈرائیور ٹرالر سمیت فرار ہونے میں کامیاب، لاشیں ورثاء کے حوالے

پنوعاقل:(دنیا نیوز) پنوعاقل کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ڈرائیور ٹرالر سمیت فرار ہو گیا، پولیس نے لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔

قومی شاہراہ پر سانگی کے مقام پر کراچی سے پنجاب جانے والے تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار ایک بچے سمیت 2 افراد موقع پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ ٹرالر ڈرائیور فرار ہوگیا، پولیس نے واقع کی اطلاع پر پہنچ کر متوفیان کی لاشیں ہسپتال پہنچائیں جہاں سے بعد ازاں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں موٹر سائیکل سوار پنوعاقل سے روہڑی جارہے تھے اور ان کا تعلق باگڑی برادری سے تھا۔