کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں گرمی میں اضافے کے باعث تعلیمی اداروں میں وقت سے پہلے ہی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ نوٹٰیفکیشن کےمطابق موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی کے بجائے 14 مئی سے 16 جولائی تک ہونگی۔
محکمہ تعلیم نے صوبے میں بڑھتی گرمی اور رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر وقت سے پہلے تعطیلات کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کی تھی جو منظور کر لی گئی۔