پارلیمنٹ بے بس، خودمختاری ختم ہوگئی: خورشید شاہ

Last Updated On 10 May,2018 12:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) خورشید شاہ کا کہنا ہے پارلیمنٹ بے بس ہے، خودمختاری ختم ہوگئی، وزیروں اور وزیراعظم نے اسے کوئی اہمیت نہیں دی، وزیر داخلہ پر حملے کی پارلیمنٹ میں مذمت ہونی چاہیے۔

اپوزیشن لیڈر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پاکستان کے سیاستدانوں کو غیر محفوظ کر دیا گیا، جب ہم قتل ہوتے ہیں تو قاتلوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے، پاکستان پہلے ہی بہت سے مسائل کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا پرویز مشرف پر حملے کے بعد ایک موبائل فون کی چپ ملی، چپ کے ذریعے دہشتگردوں تک پہنچا گیا اور ان کو سزائے موت ہو گئی تھی، مگر ایک لیڈر کو شہید کیا گیا، ساری چیزیں بھی سامنے تھیں، اسکے ملزمان کو چھوڑ دیا گیا۔