مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے سمیت 3 رہنما پی ٹی آئی میں شامل

Last Updated On 19 May,2018 08:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) راجن پور سے موجودہ ممبر قومی اسمبلی جعفر لغاری، سابق ممبر قومی اسمبلی مینا لغاری اور سابق سینیٹر محسن لغاری نے چیئرمین عمران خان کی موجودگی میں تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی۔

پاکستان مسلم لیگ ن سے پرندوں کے اڑنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ رکن قومی اسمبلی سردار جعفر لغاری، سابق سینیٹر سردار محسن لغاری اور سابق ایم این اے ڈاکٹر مینا لغاری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرنے کا اعلان کیا۔ سردار جعفر لغاری این اے 174 راجن پور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

 

 

تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر جہانگیر ترین، علیم خان اور اسحاق خاکوانی بھی موجود تھے