امریکی جنرل کا آرمی چیف کو فون، سبیکا شیخ کی موت پر تعزیت

Last Updated On 23 May,2018 08:52 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) امریکی سینیٹ کام کے کمانڈر جنرل جوزف نے آرمی چیف کو فون کر کے ٹیکساس میں فائرنگ سے جاں بحق پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ )آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی سینیٹ کام کے کمانڈر جنرل جوزف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کر کے ٹیکساس میں فائرنگ سے جاں بحق پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی موت پر تعزیت کی۔

 
آئی ایس پی آر کے مطابق سینیٹ کام کے کمانڈر جوزف نے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے والدین سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔