سگریٹ کے پیکٹ پر وارننگ کا سائز کم کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 29 May,2018 10:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پچپن کروڑ ڈالر ایک لاکھ جانوں سے زیادہ اہمیت کے حامل، حکومت نے سگریٹ انڈسٹری کی بین الاقوامی لابیز کے کہنے پر سگریٹ کے ڈبے پر وارننگ میں نرمی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلپ موریس انٹرنیشنل اور برٹش امریکن ٹوبیکو کی جانب سے حکومت پاکستان کو دو بار
خطوط لکھے گئے، جن میں سگریٹ انڈسٹری کو ریلیف دینے کی سفارش کی گئی۔ خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے سگریٹ کے ڈبے کے 85 فیصد حصے پر وارننگ جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم یکم جون سے نافذ العمل ہونے والے ریگولیشن میں صرف 50 فیصد پر وارننگ چھاپنے کا حکم دیا گیا ہے۔

خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ افراد سگریٹ پینے کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، جبکہ سگریٹ انڈسٹری سے حکومت کو سالانہ 55 کروڑ ڈالر آمدنی بھی ہوتی ہے۔