چیلنجز کے باوجود برق رفتاری سے کام کیا: وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف

Last Updated On 30 May,2018 02:53 pm

راجن پور: (دنیا نیوز) وزیراعلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیلنجز کے باوجود برق رفتاری سے کام کیا، 44 فیصد بجٹ سرائیکی بیلٹ پر خرچ کئے، اگلی حکومت میں راجن پور کو گیس اور ادویات دیں گے۔

وزیراعلی جنوبی پنجاب کے دورے کے دوران بہاولپور پہنچے جہاں ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کا افتتاح اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا ۔ وزیراعلی نے ادویات کے معیار اور ڈرگ ٹیسٹنگ کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ صوبہ بھر میں ڈرگ ٹیسٹنگ کے قیام کا مقصد عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنانا ہے ۔

 شہبازشریف نے کہا کہ  پنجاب کے نہ صرف سرکاری بلکہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی معیاری او رمستند ادویات دستیاب ہوں گی اور جعلی ادویات کے ذریعے کسی کو عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ چیلنجزکے باوجود برق رفتاری سےکام کیا، امید ہےشفاف الیکشن ہوں گےاورپاکستان ترقی کرےگا- الگ صوبےکی قراردادبھی ہم نےمنظورکی تھی، پنجاب میں اپنے وسائل سے بجلی کےمنصوبے لگائے۔